سواپ فری اکاؤنٹز کو اسلا مک اکاؤنٹز بھی کہا جا تاہے کیونکہ اس پر کام کرنے والوں کا مذھب اسلام ہو تاہے۔کیونکہ ان کے مذھب کے مطابق سود پر لین دین حرام ہے۔
اسلامی یا سواپ فری اکاؤنٹ میں ہر کرنسی پئیر میں تجارت کی جاتی ہے۔اور اگر آدھی رات میں کو ئی پو زیشن ٹرانسفر ہو تی ہے تو تاجر کا کو ئی حرج نہیں ہو تا ۔اسلامک اکاؤنٹ خصوصا مسلمانوں کے لئے تیار کیا گیا ہے کیو نکہ سواپ کا کریڈٹ اور سود دین اسلام کے خلاف ہے۔
اس اکاؤنٹ میں سواپ کا کو ئی عمل دخل نہیں ہو تا اور مالک جب تک چاھے اس کو اپنے پاس محفوظ رکھ سکتاہے۔لہذا صرف جو چیز اس پر اثر انداز ہو سکتی ہے جو کرنسی کی قدر میں کمی ہے۔
اس اکاؤنٹ میں یہ سہولت ہو نے کی وجہ سے اس کی مقبولیت اسلامی ممالک اور مسلمانوں میں بڑھ رہی ہےبہت سے فاریکس بروکر ز یہ سروس بلامعاوضہ آفر کرتے ہیں۔